علاقائی صورتحال پر بات چیت کیلئے خواجہ آصف ایران پہنچ گئے

وزیر خارجہ خواجہ آصف علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لئے چین کے بعد ایران پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف ایرانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران علاقائی صورتحال سمیت پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ بھی ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں عالمی اور علاقائی سیاست اور سیکیورٹی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں