نواز شریف فیملی کی جائیدادیں‌ نیب ریفرنس سے منسلک ہوگئیں

اسلام آباد: نواز شریف ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد نوازشریف خاندان،اسحاق ڈار کی جائیداد نیب ریفرنس سے منسلک ہو گئی۔ اب اس جائیداد کو کسی کو منتقل نہیں کیا جاسکتا، ذرائع کے مطابق نوازشریف خاندان نیب کی پیشگی منظوری کے بغیربینک اکاؤنٹس سےلین دین نہیں کر سکتے۔ جائیداد منسلک کرنے کا اقدام نیب کے آرڈیننس 1999 کی دفعہ 23 کے تحت کیا گیا ہے۔ تاہم نوازشریف خاندان اور اسحاق ڈار کی بیرون ملک جائیداد کو منسلک نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف فیملی کی جائیدادیں اور اکاونٹس ریفرنس سے منسلک کرنے کا مقصد ان جائیدادوں کو کسی دوسرے فرد کے نام منتقل کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں