سینیٹر طلحہ محمود امداد ی سامان لیکر روہنگیا مہاجر کیمپ پہنچ گئے

میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹر طلحہ محمود امدادی سامان لے کر بنگلادیش اور برما کے بارڈر پر قائم مہاجر کیمپ پہنچ گئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ روہنگیا مسلم مہاجروں کی حالت بہت خراب ہے ،ان کے پاس نہ خیمے ہیں اور نہ ہی پہننے کو کپڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلا دیش اور برما کی سرحد پر قائم مہاجر کیمپوں میں روہنگیا مسلمان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے برسات بھی ہوتی ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے یہ بھی کہا کہ کیمپوں میں کافی لوگ زخمی ہیں اور وہ امداد کے منتظر ہیں،سرحد تھوڑی دیر کے لئے کھولی جاتی ہے اور پھر بند ہوجاتی ہے اس دوران امداد پہنچانا بہت مشکل کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں