اب انسٹا گرام اسٹوریز کو فیس بک پر شیئر کیا جاسکے گا

انسٹاگرام صارفین فیس بک پر صرف تصاویر شیئر کر سکتے تھے لیکن اب صارفین کو فیس بک پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرنے کی سہولت بھی فراہم ہوگی ۔ صارفین کی آسانی کے لئے سوشل میڈیا ایپس کے فیچرز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور آئے روز فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس میں نئے نئے فیچر متعارف کرائے جارہے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے اسٹوری شیئر فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد اپنے اسٹوری فیچر کو فروغ دینا ہے تاکہ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ صارفین اسے استعمال کرسکیں ۔
انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے اسٹوریز شیئر فیچر کو فی الحال چند صارفین کے لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ اس فیچر کی افادیت کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ کچھ انسٹاگرام صارفین نے اس فیچر کی تصدیق کردی ہے جبکہ انسٹاگرام کمپنی نے اسے باقاعدہ طور پر جاری کرنے کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ انسٹاگرام اسٹوری فیچر کو اسنیپ چیٹ ایپ سے اگست 2016 میں نقل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں