دکھ ہوتاہے کہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے، صدر ممنون حسین

آستانہ: او آئی سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ضروری ہے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی جائے۔ دکھ ہوتاہے کہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ مسلم دنیا علمی معاملے میں قابل ذکر توجہ نہیں دے سکی۔ ضروری ہے کہ مسلم دنیا سماجی اقتصادی شعبے میں خود کفالت حاصل کرے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عمرانی علوم میں بھی تحقیق ضروری ہے۔ کانفرنس میں شریک قائدین کے جذبے سے واضح ہے کانفرنس کامیاب رہے گی۔ فیصلوں پر عملدرآمد سے مسلم دنیا کامیاب رہے گی۔ انسانیت بے بسی کےعالم میں کسی مسیحا کی منتظر ہے۔ پاکستان اس معاملے میں تمام تر ذمے داریاں اداکرے گا۔ کومسٹیک کے تحقیقی منصوبے ایک حد تک کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے نیک کام میں برادراسلامی ممالک،اسلامی ترقیاتی بینک کےتعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں