میانمار میں مظالم کے خلاف مل جل کر کام کرنا ہوگا، ترک صدر

آستانہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو اتحاد، یکجہتی اور یگانگت کی ضرورت ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ میانمار میں مظالم کے خلاف ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں