بھارت نے بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی روک لیا

سیالکوٹ: مقبوضہ کشمیر سے آنیوالے دریائے چناب کے پانی میں سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے پانی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہارڈیم پر روک لیا۔ بھارت نے پانی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہارڈیم پر روک لیا ہے جس کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد کم ہوکر صرف 28ہزار ایک سو بیس کیوسک رہ گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دیگر دودریاؤں دریائے مناورتوی کا ایک ہزار ایک سو سات کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کا تین ہزار چار سو سات کیوسک پانی دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر داخل ہوتا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب کا مجموعی پانی32ہزار چھ سو 24 کیوسک پانی ہے۔ ادھر محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں