لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے 30 ہزار امریکی ڈالرز برآمد

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے 30 ہزار امریکی ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والے مسافر امتیاز ساہی کو گرفتار کر لیا جس کے ہینڈ کیری بیگ سے 30 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے جن کی مالیت پاکستانی 32 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اے ایس ایف حکام نے گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کر دیا ہے۔ واضح رہے پاکستانی قوانین کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 5 ہزار امریکی ڈالر تک ساتھ لیکر جانے کی اجازت ہے۔ اس سے قبل ماڈل ایان علی بھی ڈالر بیرون ملک لے جاتے ہوئے پکڑی گئی تھی اور اس کیس نے کو بھرپور میڈیا کوریج ملی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں