اسلام آباد کی ریڈ زون کی اہم عمارت میں‌آگ لگ گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں‌واقع عمارت عوامی مرکز میں‌ اچانک آگ لگ گئی. نجی ٹی وی کے مطابق عمارت میں‌ موجود دو افراد نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر جان بچائی. چھلانگ لگانے والے دونوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں‌ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ریکیسو ٹیموں‌ نے آگ پر قابو پا لیا ہے. ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں‌ آسکیں. اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں