کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے 7 دہشت گرد گرفتار

کراچی: الحبیب سوسائٹی گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے سات دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزموں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں