کشمیریوں کی حالت زار پر دنیا کا ضمیر جاگ جانا چاہیے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری خطے میں امن کیلیے کئی دہائی پرانا مسئلہ کشمیرحل کرائے۔ امن کی ثقافت پر اعلیٰ سطح فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلا س کےموقع پر پاکستان کا مسئلہ کشمیر کےحل پر زور کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت زار پر دنیا کا ضمیر جاگ جانا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال عالمی قوانین، انصاف، انسانیت کے لیےلمحہ فکریہ ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وسیع اقتصادی اور سماجی محرومی کی موجودگی میں امن کا حصول ناممکن ہے۔ کشمیراورفلسطین میں لوگ ابھی تک حق خودارادیت سےمحروم ہیں۔ کشمیراورفلسطین دنیاکےسامنے ناانصافی کی بدترین مثالیں ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ہمیں ان مسائل کےحل کیلیے تعمیری مذاکرات کی جانب بڑھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں