لاہور میں‌ نامعلوم لاشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ

لاہور میں نامعلوم لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صرف اگست کے ماہ میں لاہور کے مختلف علاقوں سے سترہ نامعلوم لاشیں ملی ہیں۔ تمام لاشیں میو ہسپتال میں موجود ہیں۔ میو ہسپتال میں لاشوں کے باعث تعفن پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ ابھی تک کسی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی اور پولیس ورثا کی تلاش میں ناکام رہی۔ ابھی یہ بھی معلوم نہیں ہو پایا کہ ان وارداتوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ شہر میں قتل کے ان بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں