نواز شریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں ، سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں‌ گفتگو کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں نہ فوج کا نواز شریف کی رخصتی میں کوئی کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے ہم اپنی پوزیشن بہتر نہیں بلکہ کمزور کریں گے۔ انہوں‌نے کہا محاذ آرائی عدالت سے ہو یا فوج سے دونوں‌صورتوں‌میں‌نقصان ہے. محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے لوگ پارٹی میں اقلیت میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں