ایم کیوایم پاکستان کا بلدیاتی سیٹ اپ میں تبدیلی پرغور

کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی سیٹ اپ میں تبدیلی پرغور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیٹ میں تبدیلی بارے غور کراچی میں حالیہ بارشوں میں کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔ بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث ایم کیو ایم پاکستان کے میئر کراچی وسیم اختر اور ان کے معاونین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پر وسیم اختر کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ اس تنقید کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی سیٹ اپ میں تبدیلی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں