چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لندن روانہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے ہیں. ان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان بھی ہمراہ ہیں.عمران خان لندن میں‌پانچ روز تک قیام کریں‌گے. وہاں‌پر وہ پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں‌بھی کریں‌ گے. عمران خان چودہ ستمبر کو وطن واپس لوٹیں‌ گے.
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم عید کے موقع پر لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے. عمران خان نے عید کے دنوں میں‌تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں اور وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں