چند ہفتوں سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ چند ہفتوں سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم سیکیورٹی خدشات سےمتعلق معاملات لیکر آئے ہیں۔ آج ایک خط سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور آرمی چیف کےنام لکھاہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی ،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کوبھی خط ارسال کیاہے۔ صورت حال کے بارے میں آئی جی سندھ اور کورکمانڈرکو بھی خط بھیجا ہے۔ انہوں نے کہ سیکیورٹی خدشات سے معتلق متعدد بار صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کر چکے ہیں۔ ہم ایک بار پھر تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے سیکیورٹی خدشات کو دور کیا جائے اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں اور رہنمائوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بجٹ سے کچھ نہیں مل رہا ہم صوبائی کرپشن کی چکی میںٕ بھی پس رہے ہیں۔ سب سے زیادہ ریونیو کراچی سے اکھٹا ہوتاہے،۔ ایک کروڑ 40لاکھ افراد مردم شماری میں لاپتا ہوگئے۔ فاروق ستار نے کہا ہمکوشش کررہےہیں کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں