ورلڈ الیون کے ہاشم آملہ کوآؤٹ کرنےکا ارادہ ہے، حسن علی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی حسن علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میرا پہلا انٹرنیشنل میچ ہے بہت ایکسائیٹڈ ہوں۔ ورلڈ الیون کے ہاشم آملہ کو آؤٹ کرنےکی پوری کرشش کروں گا۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ اب ٹیم میں اچھی پرفارمنس کے لیےدباؤ ہے۔ عامر کے ساتھ بولنگ کی اچھی پارٹنر شپ ہے۔ فینز کےلیے وکٹ لے کر اپنا روایتی اسٹائل اپناؤں گا۔ حسن علی نے کہا کہ اظہرمحمود کے ساتھ مل کر ریورس سوئنگ پر کام کررہا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں