نواز شریف اور بچوں کے خلاف نیب ریفرنس نامکمل قرار

راولپنڈی: احتساب عدالت نے نواز شریف ان کے بچوں‌اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف نیب کی طرف سے دائر کئے گئے ریفرنس کو نامکمل قرار دے دیا ہے. احتساب عدالت کے رجسٹرارآفس نے ابتدائی اسکروٹنی کے بعد ریفرنس نامکمل قرار دیئے. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرار آفس نے کہا احتساب عدالت کو ریفرنس کیساتھ متعلقہ دستاویزات نہ ہونے کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کو ریفرنسز کے ساتھ متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس نامکمل قرار دینے کے بعد احتساب عدالت میں کارروائی شروع نہیں ہو سکے گی۔ یاد رہے ہے کہ گزشتہ روز نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نواز شریف ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

دوسری جانب نیب کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ریفرنسز کو قبول کرلیا گیا ہے اور کسی بھی ریفرنس کو احتساب عدالت نے واپس نہیں بھیجا۔ ترجمان نیب نے وضاحت کی ہے کہ نیب کی طرف سے چار ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں