اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ریفرنس نامکمل قرار

راولپنڈی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف نیب کی طرف سے دائر کئے گئے ریفرنس کو احتساب عدالت کے رجسٹرارآفس نے ابتدائی اسکروٹنی کے بعد نامکمل قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرار آفس نے احتساب عدالت کو ریفرنس کیساتھ متعلقہ دستاویزات نہ ہونے کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کو ریفرنسز کے ساتھ متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس نامکمل قرار دینے کے بعد احتساب عدالت میں کارروائی شروع نہیں ہو سکے گی اور کہا جارہا ہے کہ شریف خاندان کے باقی افراد کے خلاف بھی کارروائی التوا کا شکار ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب نیب کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ریفرنسز کو قبول کرلیا گیا ہے اور کسی بھی ریفرنس کو احتساب عدالت نے واپس نہیں بھیجا۔ ترجمان نیب نے وضاحت کی ہے کہ نیب کی طرف سے چار ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں