این اے 120 کا ضمنی الیکشن،بائیومیٹرک مشینیں استعمال ہونگی

لاہور: الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ 39پولنگ اسٹیشن پر کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بائیو میٹرک مشینوں کا تجرباتی بنیاد پر استعمال شفافیت کیلیےکیاجا رہا ہے۔ بائیو میٹرک مشینوں کا ڈیمو 12ستمبر کو لاہور میں دیا جائے گا۔ امیدوار بائیومیٹرک مشینوں کا عملی مظاہرہ دیکھیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ووٹر کی تصدیق 15 سے 18 سیکنڈ میں متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں