آئندہ سال پی ایس ایل کب اور کہاں ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی سی بی میں مجھے دھکا دیا گیا ہے۔ مجھے پی سی بی کا آئین بنانے اور الیکشن کروانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ پی سی بی نے کروڑوں روپے لینے تھے کسی نے ہمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹیڈیم کی حالت بری تھی بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو سکتی تھی۔ ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے کراچی اسٹیڈیم ٹھیک کروایا جا رہا ہے۔ کراچی میں کوئی کرکٹ اکیڈمی نہیں تھی۔ انہوں نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی کہ آیندہ سال جنوری، فروری میں پی ایس ایل کے میچ کروانے کا ارادہ ہے۔ ورلڈ الیون کے بعد سیکیورٹی ٹیم کو کراچی کا وزٹ کروائیں گے۔ کراچی کے حالات ٹھیک نہیں تھے اب صورتحال بہتر ہوچکی ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی حکومت سے کچھ نہیں لیتا،خود کماتا اور استعمال کرتاہے۔ دوسرے کھیلوں کو بھی خودمختار بنا دیں حالات بہتر ہو جائیں گے۔ پی سی بی میں چار سال ہوگئے ہیں،اب ڈبل پی ایچ ڈی ہو گیا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں