روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف عمران خان کا اہم اقدام

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کےتحفظ میں ذلت آمیز ناکامی کا سامنا ہے۔ برما کےمسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی توجہ دلاتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی بھی قوم کی نسل کشی روکنا بطور خاص اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے۔ دو برس قبل آپکےپیشرو کی برما کے مسلمانوں کی حالت زار کیجانب توجہ دلائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں