خیبرپختونخوا حکومت خزانے کو نقصان پہنچانے کا انوکھا انداز

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کے خزانے کو ایک نیا ٹیکہ لگا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ادارہ پیڈو برطرف افسر کی بحالی کی کورٹ فیس دے گا۔ صوبائی حکومت نے پیڈو چیف اکبرایوب کوپشاورہائیکورٹ کے حکم پربرطرف کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیڈو بورڈ آف ڈائریکٹرز نےبرطرف باس کو بچانےکے لیے فیس دینےکی منظوری دیدی ہے۔ اکبر ایوب ادارے کے ہی خرچے پراپنی برطرفی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں