لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ بالآخر وزیراعظم نے اعلان کردیا

میانوالی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نومبر2017 کے بعد ہم ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے قابل ہونگے۔ ایٹمی بجلی گھر چشمہ فور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل کےلیے چینی حکومت اوراداروں کے مشکورہیں۔ جوہری توانائی پلانٹس سے سستی بجلی پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چشمہ اورمظفرگڑھ میں جوہری توانائی کے مزید منصوبے لگائے جارہے ہیں۔ منصوبے2020 کے8800 میگاواٹ جوہری بجلی ہدف میں اہم قدم ہیں۔ چینی حکومت اورعوام کی مدد کےبغیریہ منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے مکمل کرکے ملک کوروشن کریں گے اورماحول کوصاف رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں