وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چشمہ فور کا افتتاح کر دیا

میانوالی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کے پانچو یں ایٹمی پلانٹ چشمہ فور کا افتتاح کردیا.چشمہ پاور پلانٹ 340 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چشمہ کے مقام پر موجود ایٹمی پلانٹc.1,C-2,C-3پہلے سے نیشنل گرڈ میں بجلی کی پیداورکو شامل کر رہے ہیں تینوں پاور پلانٹ بل ترتیب2000,2011,2016 سے کام کر رہے ہیں۔دو بڑے ایٹمی پاور پلانٹ K-2, K-3کراچی کے قریب زیر تعمیر ہیں جو کہ2020اور 2021 سے پیداور شروع کر دیں گئے ان دونوں پاور پلانٹ کی تعمیر کے بعد نیشنل گرڈ میں 2200میگا واٹ بجلی شامل ہو گی. افتتاحی تقریب میں‌ چین کا اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا.
چشمہ فور پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی منصوبوں سے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں‌ مدد ملے گی. انہوں‌نے کہا کہ ملک میں‌ مزید نیوکلیئر پاور پلانٹ کا تعمیر کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے. انہوں‌نے کہا کہ جوہری توانائی سے سستی بجلی کے حصول میں‌ معاونت ہوگی. انہوں‌نے چائنز حکومت کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ یہ حکومت نواز شریف کے اس عزم کو پورا کرے جس میں انہوں‌نے ملک کو اندھیروں‌سے نکال کر ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا وعدہ کیا تھا. انہوں‌نے چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے پاکستان میں‌توانائی کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں