انصار الشریعہ کےگرفتار ڈاکٹر عبد اللہ ہاشمی کے مزید انکشافات

کراچی: انصار الشریعہ کےگرفتار ڈاکٹر عبد اللہ ہاشمی سے تفتیش میں‌ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں. ذرائع کے مطابق عبداللہ بلوچ تمام کالعدم تنظیموں کے لیے اہم امور انجام دیتاہے. ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے انتہائی مطلوب دہشتگردعبداللہ بلوچ سے بھی رابطہ کیا. یہ معلوم ہوا ہے کہ عبداللہ بلوچ کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کو رہائش اور اسلحہ فراہم کرتا ہے. عبداللہ بلوچ سانحہ سیہون، شکارپور،درگاہ شاہ نورانی پردھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے. ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں سے گہرے مراسم ہونے پر انصار الشریعہ نے عبداللہ سے رابطہ کیا. عبداللہ بلوچ عرف حاجی صاحب اہم سہولت کار عبدالحفیظ گروپ سے بھی رابطے میں ہے. تفتیش میں‌ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ سانحہ سیہون میں عبدالحفیظ پندرانی نے عبداللہ بلوچ کی معاونت کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں