شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر

راولپنڈی: شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کرادئیے گئے ہیں. نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے رجسٹرار آفس میں ریفرنسز جمع کرائے. اس موقع پر نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردارمظفرعباسی ٹیم کے ہمراہ رجسٹرارآفس میں موجود تھے.
واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا، ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 ریفرنس پیش کیے گیے جس کی بورڈ نے منظوری دیدی ہے، منظور کیے گئے ریفرنسز میں شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس شامل ہیں۔ نیب نے چاروں ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں