علاقائی سلامتی کیلئے پاک چین بھرپور تعاون پر اتفاق

بیجنگ: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے. پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری بقا داؤ پر لگی ہے اس لیے ہم سے بہتر یہ جنگ کوئی لڑ ہی نہیں سکتا تھا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی اوراستحکام کےلیےان کےساتھ ہیں. پاکستان اورچین کےعوام کےدرمیان مضبوط تعلقات ہیں. افغانستان میںٕ امن کاقیام پاکستان اورچین کےمفادمیں ہے. چین پاکستان کےمفادات کا احترام کرتا ہے. بدلتی علاقائی ، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں. وانگ ژی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں. سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے. پاکستان اورافغانستان کےدرمیان بہترتعلقات چاہتےہیں. پاکستان اور چین کےاسٹریٹیجک تعلقات مستحکم ہیں. مشترکہ پریس کانفرنس میں‌پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ستان ون چائناپالیسی کی بھرپورحمایت کرتاہے. پاکستانی اور چین کےتعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں. پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں. پاکستان اورچین کی پالیسی بےمثال اورقابل تقلیدہے. افغان مسئلےکاحل صرف بات چیت اورامن سے ممکن ہے. پاکستان اورچین علاقائی ،عالمی فورم پرایک دوسرےکی حمایت کرتےہیں.
انہوں‌نے کہا خطے میں تبدیلی کے باعث نئی جغرافیائی تبدیلیاں آ رہی ہیں، نئے اتحاد بن رہے ہیں اور ہمیں بھی نئی اور درست سمت کا تعین کرنا ہو گا، ہمیں شدت سے احساس ہے کہ ہماری قربانیوں کو دنیا دوسری نظر سے دیکھتی ہے لیکن ہمیں دنیا کے نقطہٗ نظر کو تبدیل کرنا ہو گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت رہا لیکن ہماری بقا داؤ پر لگی ہے اس لیے ہم سے بہتر یہ جنگ کوئی لڑ ہی نہیں سکتا تھا اب دنیا بے شک نہ مانے یا نہ مانے پاکستان واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں