مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی رپورٹ منظر عام پر آگئی

ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے دل کی بائیں شریان بند ہے۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹرظفر علوی کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی سی ٹی انجیو گرافی کی گئی ہے جو 4 ڈاکٹرز کے پینل نے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کے دل کی بائیں شریان بند ہے یہ موڈریٹ ڈیزیز ہے جس کیلئے ان کی دوبارہ انجیو گرافی کی جائے گی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو طبیعت سنبھلنے تک ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ان کی طبیعت سنبھلنے پر ہی دوبارہ انجیو گرافی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ2016 میں مفتی عبدالقوی کے دل میں اسٹنٹ ڈالے گئے تھے ، ڈاکٹرز کے مطابق پریشانی کے حالات میں اسٹنٹس میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ مفتی عبدالقوی ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں