سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی پر نواز شریف کا اظہار تشویش

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگ کے موقف کے حامی سوشل میڈ یا صارفین کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے ،گمشدہ افرادکی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ سوشل میڈ یا سمیت دیگر فورم پر آزادی اظہار رائے کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، مخالفانہ سیاسی نکتہ نظر جبراً دبانا قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے موقف کے حامی سوشل میڈ یا صارفین کو ہراساں کرنا آزادی رائے پر حملہ ہے. ہر کسی کو اظہار رائے یا کسی دوسرے کی رائے سے اختلاف کا حق ہے ۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں ۔ نواز شریف نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی کے معاملے کا نوٹس لے اور ان افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں