آصف زرداری نواز شریف کی کوئی مدد نہیں‌کرسکتے، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کیسزکاسامناکریں،آصف زرداری کوئی مددنہیں کرسکتے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والوں کوجلدغلطی کااحساس ہوگا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوفیئرٹرائل کاموقع ملناچاہئے،میاں صاحب کے پاس وکیل بھی ہے اوردلیل بھی،سابق وزیراعظم کے کیس کا 6 ماہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری یہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ نواز شریف خاندان کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو ان کے ساتھ ہوا تھا. انہوں نے دو ٹوک انداز میں مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف فیملی کو گرفتار کیا جانا چاہئے اور ان کے کیسز مختلف شہروں میں‌ چلیں تاکہ وہ عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے شہر شہر گھومیں‌ اور انہیں پتہ چلے کہ احتساب کیا ہوتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں