سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ میں ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے جن کا سب سے زیادہ پیسہ چوری کیا گیا۔ اپنے ویڈیوپیغام میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں ظلم اور لاقانونیت ہے چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں ملتا، سب سے زیادہ لوٹ مار بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوئی اور صوبے کے عوام کا پیسا چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے عوام کو اس دلدل سے کس طرح نکالنا ہے سیہون جلسے میں اہم اعلان کروں گا۔ اس لیے لوگ زیادہ سے زیادہ جلسے میں شرکت کریں۔ عمران خان نے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں‌ کرپٹ لوگوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اور اب ان کو انجام تک پہنچانا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں