2018ء کے الیکشن نہیں ہونگے، پیر پگارا کی پیشگوئی

کراچی: ملکی سیاسی صورت حال میں‌ پائی جانے والی غیر یقینی میں‌ حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے آئندہ الیکشن بارے نئی پیش گوئی کردی ہے. حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ پیر پگارا نے اس موقع پر 2018ء میں الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس عوام کی آخری امید ہے۔ عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں۔ ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ طرز حکمرانی عوام کو پسند نہیں، 10 برسوں سے حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو کیا دیا؟ دونوں رہنماؤں نے سندھ کی سیاست میں آئندہ حکمت عملی پر بھی غور و فکر کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں