تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 7 دہشت گرد گرفتار

ڈی جی خان : سپیشل پولیس یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے7دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ سپیشل پولیس یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت چوک ندو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ سپیشل پولیس یونٹ کی جانب سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں حسین معاویہ، ابوبکر ، محمد طاہر، محمد جنید، کلیم اللہ، محمد شعیب اور محمد افضل شامل ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دہشت گردوں کی اس گرفتاری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں‌کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے اور گرفتار افراد سے کئی اہم معلومات ملنے کی توقع ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں