پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

راولپنڈی: پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں ایکسر سائز کیمبرین پیٹرول میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 131 ٹیموں نے حصہ لیا اور ایکسرسائز کیمبرین میں برطانیہ میڈ ویلز کے دشوار پہاڑوں پر پٹرولنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول سب سے مشکل ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔ پاک فوج کی ٹیم نے چوتھی یہ تمغہ جیتا ہے اور گزشتہ سال بھی یہ اعزاز پاک فوج کی ٹیم کے حصے میں آیا۔ پاک فوج کی ٹیم کی کامیابی کی خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر عوام نے فوج کو مبارکباد کے پیغامات بھجوائے ہیں. فیس بک اور ٹویٹر پر پاکستانیوں نے اس کامیابی پر تمام کھلاڑیوں اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے اعزاز قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں