وزیراعظم سمیت بڑے رہنما ن لیگ سے نکلنے والے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی تو کچھ دن ہوئے ہیں ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئیں ،چا ر پانچ دن انتظار کرو نثار ،شہباز ،خاقان اور خواجہ سعد رفیق بھی نکلیں گے. اسلام آباد کے خلاف سازش کرنے والوں کا جینا حرام کردیں گے، عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہتے تھے شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہو گا آج وہ خود نہیں ہیں. انہوں نے نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کی جڑوں میں بیٹھ جانے کا اعلان کیا تھا اور آج انہیں احساس ہوگا کہ میرا کہا سچ ثابت ہوا. ۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو اسمبلی میں نہ دیکھنے کے خواہشمند ناکام ہو چکے ہیں ،آج شیخ رشید اسمبلی میں ہی نہیں پورے ملک میں چھا گیا ہے. شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور اسلام ہے تو ہم ہیں ،اسلام کے خلاف سازش کرنے والوں کا جینا حرام کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نا اہل کرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے ابھی بھی نواز شریف کا لحاظ کیا ہے ،اتنا پروٹوکول وزیراعظم کو نہیں دیا جاتا جتنا شہزادی مریم کو مل رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں