آصف زرداری کو پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے بڑا جھٹکا لگا دیا

لاہور : دو روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے وسیم افضل چن کے بھائی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا ہے.اس خبر نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو پریشان کر دیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوادیا ہے تاہم چیئرمین نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے فوری طور پر ندیم افضل چن کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور ممکنہ طور پر ان کی اگلی منزل بھی پی ٹی آئی ہی ہو سکتی ہے۔ ندیم افضل چن کے استعفے کی خبروں کو سیاسی حلقوں اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں‌ تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. اور مرکزی قیادت اپنے رہنما کے تحفظات جاننے کیلئے ملاقات کیلئے طلب کر چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں