لندن سے وطن واپسی: نوازشریف کا شیڈول تبدیل

لندن: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے۔ پی آئی اے کی بکنگ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اب 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے نواز شریف 23 اکتوبر کو لندن سے روانہ ہوں گے جب کہ ان کے ہمراہ سیکرٹری حنیف خان بھی ہوں گے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ نوازشریف نے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی ہے جو 21 اکتوبر کی شام 5 بجے لندن سے روانہ ہو کر 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے لاہور پہنچے گی۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں