قائداعظم یونیورسٹی 16 روز بعد کھل گئی، فیسوں میں اضافہ واپس

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی 16 روز بعد کھول دی گئی، گزشتہ رات یونیورسٹی انتظامیہ اوراحتجاجی طلباء کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے، یونیورسٹی کی جانب سے فیسوں میں کیے گئے اضافے میں 10 فیصد کمی کر دی گئی ہے، جبکہ نکالے گئے طلباء کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ کا اجلاس آج بلا رکھا ہے۔ جامعہ کھلنے کے بعد داخلہ لینے کیلئے طلبہ یونیورسٹی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ فیکلٹی ممبرز کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے. ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں درس و تدریس کا باقاعدہ عمل پیر سے شروع ہو جائے گا.

واضح رہے کہ گزشتہ سولہ روز سے یونیورسٹی طلبا نے فیسوں‌ میں‌ اضافے کے خلاف اور دیگر مطالبات کے لیے احتجاج شروع کر رکھا تھا جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی تھیں. اس دوران متعدد بار یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا کے درمیان مذاکرات ہوتے رہے لیکن وہ ناکام رہے. احتجاج طلبا کے خلاف متعدد بار ایکشن لینے کا فیصلہ بھی ہوا لیکن اس کے بھی خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہوئے. اب مذاکرات کی کامیابی کے بعد یونیورسٹی کو کھول دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں