نواز شریف کی سیاست کا خون ہوگیا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر انصاف کا خون ہوگیا ہے تو پھر نواز شریف کی سیاست کا بھی خون ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ نیوز شو میں‌ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 42 ایم این ایز جوگر پہن کر بیٹھے ہوئے ہیں ، اندرون سندھ میں بھی کئی لوگ اقتدار کا ہما دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے نواز شریف کے ’انصاف کا خون‘ والے بیان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اگر انصاف کا خون ہوگیا ہے تو پھر نواز شریف کی سیاست کا بھی خون ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی کی وجہ سے بچوں کو امتحانی پرچے دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سیکرٹریٹ کے علاوہ تمام دفاتر میں غریب لوگوں کی غیر حاضریاں لگی ہیں. ایک خاتون کو پرائم منسٹر پلس پروٹوکول دیا گیا اگر وہ پرائیویٹ جہاز میں اسلام آباد آسکتے ہیں تو جوڈیشل کمپلیکس بھی ہیلی کاپٹر پر جا سکتے ہیں۔
سرابراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جعلی دستاویزات سمیت دیگر معاملات پر 22 ایم این ایز نا اہل قرار دیے گئے ہیں ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے پاس مسجد کا مشترکہ اکاﺅنٹ تھا یا کسی نے اپنی تین مرلے کی بیٹھک ظاہر نہیں کی۔ ن لیگ والے یہ کیوں نہیں بتاتے کہ اس اقامے میں سے قائم دین نکلے گا، ایک اقامے کے پیچھے 19 ، 19 کمپنیاں نکلیں ۔حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شہادتوں کی بھی ضرورت نہیں ہے، اگر سپریم کورٹ نے اسے کھولنے کا حکم دے دیا تو پھر پورا شریف خاندان فارغ ہوجائے گا. انہوں نے کہا کرپٹ لوگوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اب سب چور انجام کو پہنچیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں