معروف خاتون سیاستدان نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

کراچی : ایم کیو ایم کی سابقہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا ۔ کراچی کے مقامی ہو ٹل میں میڈیا سے گفتگو انہوں‌ نے کہا کہ ایم کیو ایم خطرناک مافیا ہے ۔ اچھے لوگوں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا ۔ زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں نے کہا کہ تمہیں دیکھ لیں گے۔ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن یہ نادان جانتے نہیں کہ میں سولجر کی بیٹی ، سولجر کی بہن اور ون مین آرمی ہوں ۔ انہوں نے سیاست کو خیر باد کہتے ہوئے کہا کہ اب کسی بھی پارٹی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میرا استعفی ان کے پاس موجود ہے اسمبلی میں جمع کیوں نہیں کروایا جارہا. واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبر آرہی تھیں کہ ارم عظیم فاروقی ایم کیو ایم کو چھوڑ کر کسی دوسری سیاسی جماعت کا حصہ بن گئی ہیں. اب انہوں نے دو ٹوک انداز میں‌ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں