آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا ایبٹ آباد کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ،آرمی چیف نے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کوکرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کورکے بیج لگائے اور آرمی میڈیکل کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ کے دورے کے دوران سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کوکرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کورکے بیجز لگائے اور افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے بچاو میں آرمی میڈیکل کورکاکردارقابل تعریف ہے۔ اس موقع پر آرمی میڈیکل کور سے سبکدوش ہونےوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ آصف ممتازسکھیرا بھی اس موقع پرموجود تھے۔ بعد ازاں آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں