کوئی پڑوسی ملک پاکستان کا خیر خواہ نہیں، عبدالغفور حیدری

سکھر: ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ امریکا بار بار ڈومور کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ کوئی بھی پڑوسی ملک پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے۔ سکھر میں طلبا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ سیکیولر ازم اور لبرل ازم کے نام پر کچھ لوگ ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے بنا تھا، نوجوانوں کو اس مقصد کے حصول اور تحفظ کے لیے اب باہر نکلنا ہو گا۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے مزید کہا ہے امریکا بار بار پاکستان سے ڈومور کہتا ہے جبکہ کوئی بھی پڑوسی پاکستان کا خیرخواہ نہیں۔ مولانا عبد الغفور نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں جے یو آئی (ف) سندھ سمیت ملک بھر سے کامیاب ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں