نوازشریف کا 22 اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف 22 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے جب کہ نوازشریف پر فرد جرم ان کی غیر موجودگی میں ان کے مقرر کردہ نمائندے ظافر خان کے سامنے عائد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کرالی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی جو 21 اکتوبر کی ہے۔ نوازشریف لندن کے مقامی وقت کے مطابق 21 اکتوبر کی شام 5 بجے وطن واپسی کےلیے روانہ ہوں گے اور 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے کےبعد لاہور پہنچیں گے۔ واضح رہےکہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو کینسر کا عارضہ لاحق ہے اور وہ لندن میں زیر علاج ہیں جب کہ نوازشریف کی ان کی تیمارداری کے لیے لندن میں ہی موجود ہیں۔ نواز شریف نے ایک بار پھر وطن واپسی کا اعلان کرکے مخالفین کی تنقید کو غلط ثابت کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں