سزا پہلے سنائی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نیب ریفرنسنز کی کارروائی کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے نوٹ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مشہور ناول ’گاڈ فادر‘ اور سیسیلین مافیا کا ذکر کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آیندہ ہفتے واپس آجائیں گے، والدہ کی کیمو تھراپی ہورہی ہے اور صحت میں بہتری آرہی ہے تاہم ان کی مکمل ریکوری میں 6 ماہ لگ جائیں گے۔ مریم نواز نے میڈیا نمائندوں سے طنزیہ انداز میں‌ غیر رسمی گفتگو کو میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں