پی ایس ایل میچزکیلئے اب کراچی کی باری ہے: نجم سیٹھی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا اور پھر انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے میچز لاہور میں کروادیے گئے ہیں اور اب کراچی کی باری ہے، چار میچز کراچی میں کر انا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے چار کراچی میں میچز کروانا چاہ رہے ہیں۔ اس کے لیے رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے معروف کرکٹر شاہد آفریدی بھی گزشتہ روز مطالبہ کر چکے ہیں کہ اب لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی میچ کروائے جائیں تاکہ یہ تاثر ملے کہ پورا پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں