عمران خان جلد سیاست سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے، بلاول

ہالہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاست سے خود ریٹائر ہوجائیں گے۔ ہالہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا تھا، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ پی پی پی رہنما امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ مخدوم خاندان سے پرانا رشتہ ہے، انہوں نے عوام کیلیے جدوجہد کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مخدوم صاحب سے پرانے تعلقات ہیں وہ ہالہ تعزیت کے سلسلے میں آئے تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اصولوں کی سیاست کرتی ہے. کسی فرد کے مخالف یہ حق میں نہیں ماضی میں جب بھی جمہوریت کو خطرہ ہوا پیپلزپارٹی نے اس کے خلاف مزاحمت کی. انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی جمہوریت اور جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی. انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اب ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں