ایک اور امریکی ڈرون حملہ ،11دہشت گرد مارے گئے

کابل: افغانستان میں امریکہ نے ایک بار پھر ڈرون حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2طالبان رہنماﺅں سمیت 11دہشت گرد مارے گئے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2طالبان رہنماﺅں سمیت 11دہشت گرد مارے گئے ۔افغان حکام کے مطابق امریکی ڈرون حملے 24گھنٹے کے دوران باتی کورٹ ڈسٹرکٹ میں کیا گیا اور اس حملے سے دہشت گردوں کی موٹر سائیکل اور ہتھیا ر بھی تباہ ہو ئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 30سے زائد جنگجو مارے جا چکے ہیں. ان حملوں کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے یہ وضاحت سامنے آئی تھی کہ ڈرون حملے پاکستانی علاقے میں نہیں‌ ہوئے. پاک فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کے سرحدی علاقے میں کئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں