کوئٹہ میں دھماکہ ،پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد شہید

کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح سویرے دہشت گردوں نے پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 6اہلکار شہید جبکہ 8 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ریپڈ رسپانس فورس کے ٹرک سے ٹکرا دی جس کے باعث دھماکے کے نتیجے میں6 اہلکاروں سمیت8افراد شہید جبکہ 5پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی ہو گئے ۔

امدادی ٹیمیں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر رہی ہیں ،جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔بتا یا جا رہا ہے کہ جس وقت پولیس ٹرک کو نشانہ بنا یا گیا اس وقت اس میں 35اہلکار موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے. جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں‌ جاری ہیں اور زخمیوں‌ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں