مریم نواز اور میری سوچ میں‌ فرق ہو سکتا ہے، حمزہ شہباز

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعلی پنجا ب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہاہے کہ میریم نواز میری بڑی بہن ہیں، میں ان کی عزت کرتا ہوں ، ہم ایک ساتھ پلے اور بڑے ہوئے ہیں۔ہاں! ان کی اور میری سوچ میں فرق ہوسکتا ہے،ایک گھر تمام افراد کی سوچ ایک جیسی ہرگز نہیں ہوتی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوتاکہ ان کے درمیان اختلاف ہیں. نجی ٹی وی کے پروگرام میں‌ گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اندرون شہر سے ایک جیالے نے کال کی اور کہا کہ میاں صاحب! مبارک ہو ،ہم این اے 120کا الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے بہت کام کیا ہے لیکن ہمیں اداروں سے ٹکر نہیں لینی کیونکہ ہم نے 2018 کے الیکشن میں جانا ہے ۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں جبکہ پارٹی کے قائدنوازشریف ہیں۔ذاتی اور سیاسی تعلقات الگ ہیں لیکن میں وقت پر مشورہ دیتاہوں ۔میں نے 17سال کی عمر میں نواز شریف کے ساتھ جیل کاٹی ،10سال آمریت برداشت کی ،یہاں تک کہ ا پنے گھر والوں سے بھی دور رہا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتاہوں۔قوم کے مسائل ہیں ، کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں. حمزہ شہباز نے مستقبل میں وزیراعلی پنجا ب بننے سے متعلق سوال کا جواب دیا کہ انشااللہ 2018میں پارٹی الیکشن جیتے گی اور قیادت کون کرے گا؟ اس کا فیصلہ پارٹی کو کرنا ہے، اگر میری تقدیر میں کوئی عہدہ ہوگا تو مجھے مل جائے گا،جیسا کہ آج میں نے اپنی تقریر میں بھی کہاہے کہ ’’کرسی نے ہمیشہ دھوکا دیا ہے ‘‘۔میں نے ہمیشہ ورکر کی طرح کام کیا اور کرتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں